غیاب

( غِیاب )
{ غِیاب }
( عربی )

تفصیلات


غیب  غِیاب

عربی زبان میں ثلاثی مزید فیہ کے باب سے مصدر ہے اور اردو میں بطور اسم کیفیت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣٦ء کو "ضرب کلیم" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - غیر موجودگی، غیر حاضری۔
"یہ غیاب و حضور کی کیفیت سے سرشار عجیب لوگ تھے"۔      ( ١٩٨٣ء، دشت سوس، ٥ )
٢ - غیب۔