١ - عرب میں چوڑے پتوں اور سفید پھولوں کا ایک نازک اور خوشنما درخت جس کے بیج سے نہایت خوشبودار اور نفع بخش تیل نکلتا ہے، بید مشک۔(نور اللغات، 55:1)سہجنہ یا بکاین کا درخت،(پلیٹس)رام بان، سرکنڈا، نیلی بجرونتی۔(خزائن الادویہ، 135:2)HYPERANTHERA MORINGA (لاطینی)
"بان کی ہری شاخوں پر (اس چمنستان عالم میں) طاہران خوش الحان چہچہاتے رہیں"۔
( ١٩٣٦ء، ترجمہ شرحِ اسباب، ١٠٣:٢ )