ابن الغرض

( اِبْنُ الْغَرَض )
{ اِب + نُل (الف غیر ملفوظ) + غَرَض }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ 'اِبْن' کے ساتھ 'غَرَض' لگایا گیا ہے۔ ١٨٩٠ء کو "بوستان خیال" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - غرض کا بندہ، مطلبی، اپنی گوں کا یار۔
"او بد عہد، ابن العرض شاید میری جانفشانی و کارگزاری کا یہی انعام تھا۔"      ( ١٨٩٠ء، بوستان خیال، ٧٢٦:٦ )
  • a selfish person