بدھ[2]

( بُدْھ[2] )
{ بُدْھ }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان کا لفظ ہے اور ٥٠٠ قبل مسیح میں بدھ مذہب کے بانی کا نام ہے اور بعدازاں اس کے نام پر اب تک مذہب قائم ہے اور اس کا نام بھی۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - عقلمند، پڑھا لکھا۔(1884ء، پلیٹس)
اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - مہاتما گوتم بدھ جو حضرت عیسٰی سے تقریباً پانچ سو برس پہلے بھارت کے صوبہ بہار میں بدھ مت کے بانی تھے۔
لات و ہبل پر یہ فدا وہ بول کا تھا بالکا پوجا کہیں تھا رام کا بدھ کی پرستش تھی کہیں      ( ١٩١٦ء، نظم طباطبائی، ١٨ )
٢ - بدھ مذہب کا پیرو۔
"تمام ہندوستانی بھائ، ہندو مسلم عیسائ، موسائ، بدھ . سے میری دست بستہ عرض ہے"      ( ١٩٢٥ء، اسلامی گؤ رکھشا، ٥٥ )