پان[3]

( پان[3] )
{ پان }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے اردو میں آیا اور اسی تلفظ کے ساتھ وہاں بھی مستعمل تھا۔ اردو میں ١٥٦٤ء کو حسن شوقی نے استعمال کیا۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - [ متروک ]  پینے کی چیز، مشروب، شربت، پانی، شراب وغیرہ
 دیا خلق کوں دان ہور پان لے دیا پان ہور دان ہور مان لے۔
٢ - وہ چمک جو ہتھیاروں کو آگ میں لال کر کے کسی مائع میں بجھانے سے آتی ہے، آب۔(شبد ساگر، 6، 2946)
اس کو گرم کر کے بکری کے خون میں بجھاویں یعنی بکری کے خون کی اس کو پان دیں"
٣ - پینے کا برتن،کٹورا، پیالا۔(شبد ساگر، 2946:6)
٤ - وہ جگہ جہاں پانی پلایا جائے، سبیل، پیاؤ، پوسالا۔(شبد ساگر، 2946:6)
٥ - کلیا، نہر، حفاظت، بچاؤ، بے یقینی، فتح(شبد ساگر، 2946:6)
٦ - پینا، چوسنا، چومنا، بوسہ(شبد ساگر، 2946:6)
  • drinking;  drink
  • beverage