ابن ابیہ

( اِبْنِ اَبِیہ )
{ اِب + نے + اَبِیہ (الف، کسرۂ مجہول) }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ 'اِبن' کے ساتھ عربی زبان سے 'اَبُو' کی اضافی حالت ہے آخر پر ہ ضمیر اضافی ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - [ کنایۃ ]  جس کے باپ کا پتا نہ ہو، ولدالحرام، اکثر ابوسفیان کے بیٹے زیاد کے لیے مستعمل۔
 کوفے کا وہ امیر ہے کل تک جو تھا غلام ابن ابیہ، دشمن حیدر، نمک حرام      ( ١٩١٢ء، شمیم، بیاض (ق)، ١١ )
  • son
  • child