پگڑی

( پَگْڑِی )
{ پَگ + ڑی }
( سنسکرت )

تفصیلات


پَگ  پَگْڑِی

سنسکرت زبان سے "پراک" سے مؤرد لفظ پگ ہے جس کی تصغیر ہے ١٥٦٥ء میں "جواہر اسراراللہ" میں مستعمل ہے۔

اسم مصغر ( مؤنث - واحد )
جمع   : پَگڑِیاں [پَگ + ڑِیاں]
جمع غیر ندائی   : پَگْڑِیوں [پَگ + ڑِیوں (و مجہول)]
١ - دستار، صافہ، عمامہ۔
"اب میاں نے کنگھا کر، پگڑی باندھی، لباس پہنا"      ( ١٩٢٣ء، اہل محلہ اور نا اہل پڑوسی، ٨ )
٢ - [ مجازا ]  عزت، آبرو۔
 فرشتے تک کی پگڑی نہ بچ سکی ان سے یہ راست ہے کہ زن و راہزن برابر ہے      ( ١٨٥٧ء، بیاض سحر، سحر نواب علی، ٤٢٥ )
٣ - نفر، فرد، شخص۔
"پگڑی پیچھے دو دو لڈو ملے"      ( فرہنگ آصفیہ، ٥٢٧:١ )
٤ - سرخی۔
"اگر ایسی تحریر دیکھنا ہو جس میں دعوٰی استادی ہو تو دور کیوں جائیے اپنے ہی مضمون کی پگڑی دیکھ لیجیے"۔
  • A turban;  a mark or token of distinction
  • (hence) honour
  • distinction
  • respect
  • dignity