انگریزی زبان میں استعمال ہوتا ہے۔ برصغیر میں انگریزوں کی آمد کے ساتھ ہی آیا اور عام بول چال میں استعمال ہونے لگا۔ تحریری شکل میں بہت دیر بعد ١٨٨٠ء میں "رسالہ تہذیب الاخلاق" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - وہ پل یا چبوترہ جو دریا یا سمندر کے کنارے سے پانی کے اندر کچھ دیر تک بنایا جاتا ہے، اس پر لوگ جہاز سے اترتے یا سیر کے لیے جاتے ہیں، انگریزی میں اصل لفظ Pier ہے۔
"یہاں لبِ دریا ایک پیر نہایت ہی خوبصورت بنا ہوا ہے اور اس پر چند دکانیں سوداگروں کی ہیں، صبح و شام تفریح کو اکثر جاتے ہیں"۔
( ١٨٨٠ء رسالہ تہذیب الاخلاق، ٥٧ )