پیر[1]

( پَیْر[1] )
{ پَیْر }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان میں اس کا تلفظ 'پدِْیْر' ہے، اردو میں داخل ہوا تو آہستہ آہستہ 'پَیْر' مستعمل ہوا۔ ١٨٧٦ء کو "مصباح المساحت" میں استعمال کیا گیا۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : پَیْروں [پَے (ی لین) + روں (و مجہول)]
١ - کٹے ہوئے اناج کا ڈھیر جو دانہ نکالنے کو اکٹھا کیا گیا ہو، کھلیان،انبار غلہ۔
"غیر مزروعہ زمین متصل آبادی کے یا جس جگہ پر اُپلے یا زمیندار پیر اناج کے ڈالتے ہیں"۔
٢ - اناج صاف کرنے، کولھو چلانے یا کنویں سے پانی نکالنے کے لیے بیلوں کے چلنے کی جگہ۔جامع اللغات
٣ - [ معیوب ]  حیض جاری رہنے کی بیماری۔جامع اللغات
٤ - لکڑیوں کی بنی ہوئی اونچی بیٹھک جس پر بیٹھ کر معمار اور نقاش عمارت پر کام کرتے ہیں، پاڑ۔(نوادر الالفاظ، 137)
  • the place where corn is trodden out
  • the threshing floor;  the place where corn is stacked;  corn in the straw