ابلیس پرست

( اِبْلِیْس پَرَسْت )
{ اِب + لِیْس + پَرَسْت }

تفصیلات


عربی زبان کے لفظ 'ابلیس' کے ساتھ فارسی زبان سے مصدر 'پرستیدن' مصدر سے فعل امر 'پرست' لگایا گیا ہے جوکہ اردو میں بطور لاحقۂ فاعلی استعمال ہوتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - انیسویں صدی کی داستانوں میں باطل پرستوں کا ایک فرضی گروہ جو حق پرستوں سے لڑتا رہا۔
"ابلیس پرستوں کی وضع پر آلات سرہنگی سے آراستہ تھا۔"      ( ١٨٩٠ء، بوستان خیال، ٢٨٦:٣ )