اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - قدم، پانْو، پاؤں، ٹانگ۔
"شاہ صاحب مصلے پر بیٹھے وظیفہ پڑھا کرتے ہیں اور میں ان کے پیروں کا خون پیا کرتا ہوں"۔١٩١٢ء، سی پارہ دل، حسن نظامی، ٥٦:١
٢ - ایک پاؤں کی جوتی، پوائی
"ابا یہ تو ایک جوتی چوبچے میں پھینک آیا، لیجیے اب وہ ایک پیر رہ گیا ہے"۔١٩٠٧ء، مخزن، ١٤، ٣٥:١
٣ - نقش پا، سراغ، کھوج، پیرا۔(فرہنگ آصفیہ)
٤ - بیلوں کے چلنے سے پیدا ہونے والی لیکھ، چاہے کھیت کھلیان میں ہو یا کولھو میں یا پانی نکالنے کے جرس کے آس پاس۔(پلیٹس)