اسم حاصل مصدر ( مؤنث - واحد )
١ - حرکت دینے یا ہلانے کا عمل۔
"صرف دو چار مرتبہ دم کی تحریک سے اوپر آ جاتا ہے"
( ١٩٣٢ء، عالم حیوانی، ٧٦ )
٢ - [ ادب ] خیال، تصور
"مشرقی موسیقی میں عموماً جذبات غم کی تحریک زیادہ ہے"
( ١٩٣٨ء، ملفوظات اقبال، ٣٢ )
٣ - ایما، اشارہ، مرضی، اجازت۔
"جتنی عمدہ لغات اردو کی اس وقت موجود ہیں وہ یا تو انگریزوں کی لکھی ہوئ ہیں یا ان کی تحریک سے لکھی گئیں"۔
( ١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ٧ )
٤ - [ قواعد و عروض ] ساکن کو متحرک کرنے کا عمل۔"تحریک، یعنی حرف ساکن متحرک لانا"1881ء، بحر الفصاحت، 1145
٥ - ترغیب، اشتعال، ابھارنے کا عمل، انگیخت۔
"حضرت عمر کی تحریک سے وہ رسالت مآبۖ کی خدمت میں حاضر ہوئے"۔
( ١٩٢٣ء، سیدہ کی بیٹی، ٧٠ )
٦ - ورغلانا، بہکانا
"اکثر حرکتیں جو غفور نے کی تھیں اس کم بخت کی تحریک سے ہوئی تھیں"۔
( تاریخ ممالک چین )
٧ - سلسلہ جنبانی، کسی بات کا آغاز یا پہل وغیرہ۔
"جب وطن میں پہنچا تو دوستوں کی تحریک سے اس کو مرتب کر دیا"
( ١٨٨٦ء، حیاتِ سعدی، ٨٢ )
٨ - تجویز، رائے، قرارداد، سلسلہ۔
"مخلص طریقت بابو فخرالدین نظامی انجینئر ریاست جاورہ نے اتنی دور تک استقبال کی تحریک بھیجی"۔١٩١ء، روزنامہ سفر، حسن نظامی، ٩
٩ - (کام کرنے کا) شوق، رغبت، مائل ہونے کی کیفیت و حالت
"نا اہلوں کے دینے سے قوم میں کاہلی اور بے غیرتی کی تحریک و ترغیب اور ترقی ہو رہی ہے"۔
( ١٩٠٦ء، الحقوق و الفراءض، ١٢٦:٣ )
١٠ - جذبہ، جوش۔
"نیکی کرنے اور بدی سے بچنے کی نہایت زبردست تحریک دل میں پیدا ہوتی ہے"
( ١٨٨٦ء، حیات سعدی، ٤ )
١١ - نزلے کی شکایت، نزلے کا اثر
حضرت نزلہ ہیں صدر انجمن دم بدم ان کی بھی اک تحریک ہے
( ١٩٢١ء، کلیات، اکبر، ٤٢٨:١ )
١٢ - ہوا کا چلنا۔
تحریک نسیم و صبح صادق کشتی سبک و ہوا موافق
( ١٩٠٥ء، کلیات نعت، محسن، ١٣٤ )
١٣ - کوشش، سعی
"آپ نے کچھ تحریک کی ہے کہ وطن ہی میں رہ کر کام کیجیے"
( ١٩٢١ء، خطوط، اکبر، ٦١ )
١٤ - قومی یا سیاسی یا مذہبی انقلاب۔
"مستبدین کے غرور و جبروت سے مرعوب ہو کر دعوت الی الحق کی تحریک رد نہیں کی جا سکتی"۔
( ١٩١٣ء، مضامین ابوالکلام آزاد، ١٤ )