تاریکی

( تَارِیکی )
{ تا + ری + کی }
( فارسی )

تفصیلات


تاریک  تَارِیکی

تاریک کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ کیفیت آیا ہے تو 'تاریکی' بنا، "سب رس" میں ١٦٣٥ء میں استعمال ہوا۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جمع   : تَارِیکِیاں [تا + ری + کِیاں]
جمع ندائی   : تَارِیکِیو [تَا + ری + کِیو (و مجہول)]
جمع غیر ندائی   : تَارِیکِیوں [تَا + ری + کِیوں (و مجہول)]
١ - سیاہی، تیرگی، اندھیرا۔     
"جس طرح ہم تاریکی میں آنکھوں کو دیکھنے کی تکلیف نہیں دیتے"۔     رجوع کریں:   ( الحقوق والفرائض، ٢٠:١ )
٢ - [ مجازا ]  گمراہی، جہالت، بے خبری
"دنیا اس عالمگیر تاریکی میں پڑی ہوئی تھی کہ دفعتاً اسلام نے آ کر ان تمام خیالات اور معتقدات کا پردہ چاک کر دیا"۔      ( ١٩٠٦ء، الکلام، ١٣٦ )
  • darkness
  • obscurity