جاگ[2]

( جاگ[2] )
{ جاگ }
( پراکرت )

تفصیلات


مختلف علاقوں میں بطور مقامی بولی رائج ہے۔ پنجاب کے اکثر علاقوں میں بولا جاتا ہے۔ اردو میں ١٩٧٠ء کو "فنجائی اور مشابہ پودے" میں استعمال کیا گیا۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : جاگیں [جا + گیں (ی مجہول)]
١ - توڑ، جامن، دہی یا چھاچھ جس کے وسیلے سے اور دہی جماتے ہیں، دودھ میں تھوڑی سی لسّی یا دہی ڈال دینے سے سارا دودھ دہی بن جاتا ہے۔
"بہترین قسم کا مکھن حاصل کرنے کے لیے ڈائری کے کسان دودھ کو خاص قسم کے بیکٹیریا کی جاگ لگاتے ہیں"