ابلق ایام

( اَبْلَقِ اَیّام )
{ اَب + لَقے + اَیْ + یام }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ 'اَبْلَق' کے ساتھ عربی زبان سے اسم ظرف زماں 'یوم' کی جمع لگائی گئی ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - [ مجازا ]  دن اور رات، جوکہ سیاہی، سپیدی اور تیزی روی میں چتکبرے گھوڑے سے مشابہ ہیں۔
"قسمت کا تھان آج کل ابلق ایام کے کاوے کی بدولت گردش میں ہے۔"