اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - کمان جس میں تیر جوڑ کے نشانے پر لگاتے ہیں۔
ہوئے دل دوز تیر الفت حق کھنچی جب قوسِ ابروئے محمد
( ١٩٢١ء کلیات، اکبر، ١٣١:١ )
٢ - نامکمل دائرے کا وہ حصہ جو وتر اور محیط دائرہ کے کسی حصے سے گھرا ہواہو، نامکمل دائرہ۔
'اپنی اپنی رفتاروں کے مطابق مختلف دائروں کی قوسوں یعنی آرکوں (Arcs) میں منصرف (Deflect) ہو جاتے ہیں۔
( ١٩٧٢ء تابکاری، ٩٤ )
٣ - [ مجازا ] قوسِ قزح، دھنک جو بارش کے بعد ظاہر ہوتی ہے۔
'یہ بدلیاں دیکھ رہے ہو? . کہ ان کی ایک ایک نوک اور ایک ایک قوس اور ایک ایک لکیر جیسے پتھر سے کاٹ کر بنائی گئی ہے"۔
( ١٩٨٨ء نشیب، ١٤٥ )
٤ - [ حیاتیات ] خط منحنی، خم دار شکل یا شے۔
'اس کے ایک محور پر خلیوں کی تعداد کا الخوارزم ہو اور دوسرے محور پر وقت کو ظاہر کیا جائے تو ایک منحنی قوس حاصل ہوتی ہے"۔
( ١٩٢٧ء بنیادی خرد حیاتیات، ٢٦١ )
٥ - لوحِ پیشانی کی ہڈی کی بیرونی و اندرونی سطح کے درمیان کمان کی شکل کا ایک شگاف جو عموماً بارہ سال کی عمر سے پہلے نہیں ہوتا جب یہ قوس موجود ہوتا ہے تو کھوپڑی کے حصے باہر کو پھولے یا ابھرے ہوئے معلوم ہوتے ہیں۔ اسی عضو سے قوت دماغی تیز ہوتی ہے۔
'قوس لوحِ پیشانی کی ہڈی کی بیرونی و اندرونی سطح کے درمیان ایک شگاف ہے کہ جو ناک کی بالائ جڑ میں واقع ہے"۔
( ١٨٩٥ء، فرنیالوجی، ١١ )