کیونکہ

( کِیُونْکِہ )
{ کِیُوں (ک، ی مخلوط) + کِہ }
( پراکرت )

تفصیلات


'کیوں' صرف استفہام اور 'کہ' صرف بیان ہے۔ یہ لفظ دونوں کا مرکب ہے۔ اردو میں ١٦١١ء کو قلی قطب شاہ کے کلیات میں استعمال ہوا۔

حرف علت
١ - اس لیے کہ، اس سبب سے کہ۔
 مہر سباب کا زوال ہو گیا جب تو کیا رہا گرمئ عشق الوداع کیونکہ وہ دھوپ ڈھل گئ      ( ١٩١٦ء، تجلائے شہاب ثاقب، ٢٣٥ )
٢ - کس طرح، کیسے۔
 کیونکہ بزم دہر میں اگلی سی وہ رونق نہیں اب عزیز و اقربا پر کوئ میرا حق نہیں      ( ١٩٢٠ء، روح ادب )
  • because
  • because that
  • since;  in that
  • in as much as.