کیونکر

( کِیُونْکَر )
{ کِیُوں (ک، ی مخلوط) + کَر }
( پراکرت )

تفصیلات


پراکرت سے اردو زبان میں آیا۔ ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔

حرف استفہام
١ - کیسے، کس وجہ سے، کس بنا پر، کس لیے، کمسن دلیل سے۔
'کیوں، کیونکر، کیونکہ قریب قریب ایک ہی معنی میں مستعمل ہے"۔      ( ١٩٦٣ء، تحقیق و تنقید، ١٦ )
٢ - کس ڈھنگ سے، کس انداز سے، کس طور سے، کس طرح۔
'کیونکر ہو کہ ہماری نصیب قوم بھی دینی و دنیوی برکتوں سے نہال ہو"      ( ١٩٠٧ء، تہذیب الاخلاق، ٢٢٢:١ )
٣ - کب، کیسے
 روح اپنی تو نے پھوکی جو میرے جسم میں خبط ہے واعظ کو میں تجھ سے جدا کیونکر ہوا      ( ١٨٧٣ء، کلیات قدر، ١٢٢ )
  • by what means?
  • In what way?
  • How?
  • In what manner?
  • Why?