ابراہیم ادہم

( اِبْراہِیْم اَدْہَم )
{ اِب + را + ہِیْم + اَد + ہَم }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ مرکب ہے۔ اسم علَم ہے۔ ١٦٧٢ء کو عبداللہ قطب شاہ نے اپنے دیوان میں استعمال کیا۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - ایک مشہور صوفی فقیر جو ادہم (بن منصور بن یزید) کے بیٹے تھے، کہا جاتا ہے کہ یہ ابتداءً بلخ کے بادشاہ تھے خواب میں کسی آسمانی بشارت پر فقیری اختیار کی اور تلاش حق میں نکل کھڑے ہوئے۔ حلقۂ صوفیا و فقرا میں داخل ہونے کے بعد شام میں سکونت اختیار کی، محنت مزدوری ذریعہ معاش تھا۔ یونانیوں کے خلاف جہاد کرتے ہوئے 784ء میں شہادت پائی۔
 حکایت ہے کہ ابراہیم ادہم جو اسرار حقیقت کے تھے محرم      ( ١٨٧٧ء، ابرکرم، ٩ )