ماجور

( ماجُور )
{ ما + جُور }
( عربی )

تفصیلات


اجر  ماجُور

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے اسم مفعول بنا ہے اردو میں ١٨٧٥ء کو "دختر ماتم" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
جنسِ مخالف   : ماجُورَہ [ما + جُو + رَہ]
١ - وہ جسے اجر دیا گیا ہو، اجر دیا گیا۔
"خدا ان سب کی کوششیں ماجور فرمائے"۔      ( ١٩٨٤ء، ذکرِ خیرالانام، ١٩ )