١ - وہ بادل جو موسم بہار یا موسم سرما میں برستا ہے۔ مشہور ہے کہ اس کی بوند سے سیپ میں موتی، بانس میں بنس لوچن اور دہان اژدھا میں زہر پیدا ہوتا ہے۔ (فرہنگ آنند راج)
قطرہ ہائے ابرنیساں پر نہیں کچھ منحصر آبرو جس اشک کو دی ہم نے گوہر ہو گیا
( ١٩٣٥ء، ناز، کلیات، ٥٢ )