مجھولا

( مَجھولا )
{ مَجھو (و مجہول) + لا }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے اردو میں داخل ہوا۔ سنسکرت میں مرکب لفظ 'مدھیہ + ال + ک' سے ماخوذ ہے۔ ١٨٠١ء کو "دیوانِ جوش" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( واحد )
١ - بڑا دیگچہ، جو دیگ سے چھوٹا ہوتا ہے اور اس میں دیگ کی مقدار سے نصف چاول یا سالن آتا ہے۔
صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
جنسِ مخالف   : مَجھولی [مَجھو (و مجہول) + لی]
واحد غیر ندائی   : مَجھولے [مَجھو (و مجہول) + لے]
جمع   : مَجھولے [مَجھو (و مجہول) + لے]
جمع غیر ندائی   : مَجھولوں [مَجھو (و مجہول) + لوں (و مجہول)]
١ - (عمر، حجم، طول وغیرہ کے اعتبار سے) بیچ کا، درمیانی، وسطی، منجھلا، میانہ، متوسط۔
"ہرن چوکڑیاں بھرتے چراگاہ میں پھر رہے ہیں، ہزاروں آہو، چھوٹے، بڑے، مجھولے"۔