مجید

( مَجِیْد )
{ مَجِیْد }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے اردو میں آیا۔ ثلاثی مجرد کے باب سے اسم فاعل ہے۔ ١٦٤٩ء کو "خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - بزرگ، گرامی، بزرگوار، بزرگی والا۔
"بس اتنا کر کہ کلام مجید مجھے دے دے"۔      ( ١٩٨٤ء، طوبٰی، ٦٧٧ )
٢ - خدائے تعالٰی کا ایک صفاتی نام۔
 تو مذل و منتقم، تواب و مغنی و صمد تو مجید و ماجد و مقسط، قوی واحد، احد      ( ١٩٨٤ء، الحمد، ٨٤ )
  • Glorious
  • honourable
  • noble;  exalted
  • high