مجذور

( مَجْذُور )
{ مَج + ذُور }
( عربی )

تفصیلات


جذر  مَجْذُور

عربی زبان سے اردو میں داخل ہوا۔ ثلاثی مجرد کے باب سے اسم مفعول ہے سب سے پہلے ١٨٤٥ء کو "مطلع العلوم (ترجمہ)" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - [ ریاضی ]  وہ حاصل ضرب جو کسی عدد کو فی نفسہ ضرب دینے سے حاصل ہو، اس عدد کو جذر کہتے ہیں (جیسے 49 مجذور ہے اور 7 جذر)، اپنے ہی ساتھ ضرب کھایا ہوا۔
"قاعدہ یہ ہے کہ دونوں طرفوں کے مجدروں کی میزان سیدھے فاصلے کے مجذور کے برابر ہو گی"۔      ( ١٩٠٣ء، مساحت پٹواریاں، ٧٤ )