مجذوم

( مَجْذُوم )
{ مَج + ذُوم }
( عربی )

تفصیلات


ثلاثی مجرد کے باب سے اسم مفعول ہے۔ عربی زبان سے اردو میں داخل ہوا، ١٨٤٥ء کو "احوال الانبیا" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
جنسِ مخالف   : مَجْذُومَہ [مَج + ذُو + مَہ]
جمع   : مَجْذُومِین [مَج + ذُو + مِین]
١ - جسے جذام کی بیماری ہو، کوڑھی، جذامی۔
"استاد نے یہ عہد کیا تھا کہ وہ کسی مجذوم پر نگاہ نہیں ڈالے گا"۔      ( ١٩٢٤ء، ناٹک ساگر، ٣٤٩ )
  • Affected or smitten with leprosy
  • leprous;  afflicted with elephantiasis