١ - مشرقی ایشیا میں واقع ایک جزیرہ کا نام جس کا دارالحکومت "ٹوکیو" ہے۔ ہیروشیما اور ناگا ساکی دو تاریخی شہر جن پر 1945ء کو دوسری جنگ عظیم کے دوران میں ایٹم بم گرائے گئے تھے اسی ملک میں واقع ہیں۔ اسے "مشرق بعید" اور "چڑھتے سورج کی سرزمین" بھی کہتے ہیں۔