آپسی

( آپْسی )
{ آپْ + سی }
( سنسکرت )

تفصیلات


آپ  آپَس  آپْسی

سنسکرت کے لفظ 'آپ' کے ساتھ سنسکرت کے قاعدہ کے تحت 'اس' لگا اور 'آپس' بن گیا۔ پھر اردو میں فارسی قاعدہ کے تحت 'آپس' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگا اور اسم صفت بنا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٧٤ء میں "تاریخ سیر المتقدمین" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی
١ - باہمی، ایک دوسرے سے متعلق۔
"یہ قطعاً غلط ہے کہ نیا پن ماضی اور حال کے آپسی تصادم سے پیدا ہوتا ہے۔"      ( ١٩٦٧ء، ماہنامہ 'نقش' کراچی، اپریل : ١٧٣ )
  • باہْمی
  • بَیْرُونی