ابن ملجم

( اِبْنِ مُلْجِم )
{ اِب + نے + مُل + جِم }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ 'اِبْن' کے ساتھ اسم معرفہ 'مُلْجِم' بطور مضاف الیہ لگایا گیا ہے۔ ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - عبدالرحمن نامی گروہ خوارج کا ایک شخص، جس نے مسجد کوفہ میں حضرت علی کو سجدے میں شہید کیا۔
"ابن ملجم نے حضرت علی کو شہید کرنے کا ذمہ لیا۔"      ( ١٩٦٢ء، اردو انسائیکلوپیڈیا، ٤٩ )