فارسی مصدر 'آراستن' سے صیغہ حالیہ تمام 'آراستہ' کے ساتھ حرف عطف 'و' لگانے کے بعد فارسی مصدر 'پیراستن' سے صیغہ حالیہ تمام 'پیراستہ' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور صفت مستعمل ہے ١٨٩٨ء میں "روز الیمبرٹ" میں مستعمل ملتا ہے۔