فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'آرام' کے ساتھ حرف عطف 'و' لگانے کے بعد فارسی مصدر 'آسودن' سے مشتق حاصل مصدر 'آسائش' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٤٢ء میں عبدالکریم کی "الف لیلہ" میں مستعمل ملتا ہے۔