آئینہء عمل

( آئِینَہءِ عَمَل )
{ آ + اِی + نَہ + اے + عَمَل }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'آئینہ' کے کسرہ اضافت لگانے کے لیے ہمز زائد لگا عربی زبان سے ماخوذ اسم 'عمل' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩١٢ء میں "سیرۃ النبیۖ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - عمل کا نمونہ، خود عمل کرکے دکھانے والا۔
"فضائل اخلاق کا ایک پیکر مجسم سامنے آجائے جو خود ہم تن آئینہ عمل ہو۔"      ( سیرۃ النبیۖ، ١٩١٢، ٢:١ )