زعم باطل

( زَعْمِ باطِل )
{ زَع + مے + با + طِل }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'زعم' کے آخر پر کسرہ صفت لگا کر عربی صفت لگا کر عربی صفت 'باطل' لگانے سے مرکب توصیفی 'زعم باطل' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٣ء کو "عقل و شعور" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( مذکر )
١ - بے جا خیال، غرور، خودبینی۔
"لومڑی کے بارے میں دو ایسی کہانیاں ہیں جن سے اس جانور کی بزدلی اور زعم باطل کا اظہار ہوتا ہے۔"      ( ١٩٨٧ء، دنیا کا قدیم ترین ادب، ٥٢١:٢ )