زعم ناقص

( زَعْمِ ناقِص )
{ زَع + مے + نا + قِص }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'زعم' کے آخر پر کسرۂ صفت لگا کر عربی صفت 'ناقص' لگانے سے مرکب توصیفی 'زعم ناقص' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٩٦٩ء کو "مہذب اللغات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( مذکر - واحد )
١ - گمان بے جا، حقیر رائے، ناچیز فہم، نا چیز رائے۔
"حضور جو فرمائیں درست ہے مگر میرے زعم ناقص میں غالب کے شعر کا مطلب وہی ہے جو میں کہہ رہا ہوں۔"      ( ١٩٦٩ء، مہذب اللغات، ٢١٩:٦ )