زنخدان

( زَنَخْدان )
{ زَنَخ + دان }
( فارسی )

تفصیلات


اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٠٧ء کو "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - ٹھوڑی
"اوپر کا لب چھوٹا نیچے کا جبڑا مع زنخداں آگے کو ابھرا۔"      ( ١٩١٥ء، سجاد حسین، حاجی بغلول، ٤ )
  • The chin;  the pit in the chin