ابن سعد

( اِبْنِ سَعْد )
{ اِب + نے + سَعْد }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ 'ابن' کے ساتھ اسم علم 'سعد' استعمال کیا گیا ہے۔ ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - عمر بن سعد جو کربلا میں اس فوج کے سواروں کا سالار تھا جو امام حسین کو شہید کرنے کے لیے یزید کے حکم سے ابن زیاد نے بھیجی تھی۔
 او ابن سعد رحم کے قابل ہے یہ صغیر بچے کو تین دن سے نہ پانی ملا نہ شیر      ( ١٩١٢ء، شمیم، بیاض (ق)، ٥٧ )