تفصیلات
سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم صفت 'لگا' کے بعد سنسکرت سے ماخوذ مصدر 'لگانا' سے اردو قاعدے کے مطابق صیغۂ حالیہ تمام 'لگایا' ملنے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٩ء کو "رویائے صادقہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - جڑا جڑایا، بنا بنایا، لگا ہوا۔ (فرہنگ آصفیہ، نوراللغات)
٢ - جما جمایا۔
"خیر بندی ہوئی سو ہوئی، لگے لگائے رشتے ناطے چھوٹتے چلے جاتے ہیں۔"
( ١٨٩٩ء، رویائے صادقہ، ٨٧ )
٣ - صرف شدہ، خرچ میں آیا ہوا، جیسے لگا لگایا روپیہ اکارت گیا۔ (فرہنگ آصفیہ، جامع اللغات)
٤ - مقرر شدہ، لگا بندھا۔
جنوں نے دیر کا رکھا ہمیں نہ کعبے کا ٹھکانے چھوٹ گئے سب لگے لگائے ہوئے
( ١٩٣٣ء، صورت تغزل، ٢١٢ )
٥ - درست کیا کرایا، بنا سنورا، آراستہ، درست۔ (فرہنگ آصفیہ، نوراللغات)۔
- fixed
- settled
- certain; permanent