صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - مقرر کیا ہوا، ٹھہرایا ہوا، معین۔
"کوئی ایسا لگا بندھا ضابطہ نہیں کہ ہم ضلعی مجالس کو ہدایت کر سکیں۔"
( ١٩٨٨ء، اردو نامہ، لاہور مئی، ٤ )
٢ - قدیم ملازم، محکوم، مطیع، فرماں بردار۔ (فرہنگ آصفیہ، علمی اردو لغت)۔
٣ - قدیم آشنا، دوست، یار۔
"انہوں نے چپے چپے پر اپنے رشتے داروں، بہی خواہوں اور لگے بندھوں کو لگا دیا۔"
( ١٩٣٣ء، طنزیات و مقالات، ٥٧٣ )
٤ - متعلق، وابستہ۔
مرید سلسلۂ موہے بالکا ہے دل کمند زلف دو تا سے لگا بندھا ہے دل
( نکہت (فرہنگ آصفیہ) )
٥ - قیدی، گرفتار، پابند۔ (نوراللغات، علمی اردو لغت)۔