عربی زبان سے مشتق اسم 'لا' بطور سابقہ نفی کے بعد عربی اسم 'ہوت' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٣٨ء کو "بستان حکمت" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
١ - لاہوت سے منسوب، عالمِ لاہوت کا، مقام محویت کا۔
"اعلٰی ظرفی، وسیع النظری اور سیر چشمی راقم الحروف کے نزدیک ملکوتی اور لاہوتی صفات ہیں جوہر ایرے غیرے کے حصے میں نہیں آتیں۔"
( ١٩٨٩ء، فاران، کراچی، ستمبر، ٤٨ )