درد شکم

( دَرْدِ شِکَم )
{ دَر + دے + شِکَم }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'درد' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر فارسی ہی سے ماخوذ اسم 'شکم' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٣٧ء سے "سلک الدرر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر )
١ - [ طب ]  پیٹ کا درد، پیٹ کے درد کی بیماری۔
"درد شکم، کثرتِ ریاح و قراقرِ شکم کی تکلیف رہتی۔"      ( ١٩٣٧ء، سلک الدرر، ٦٤ )
  • stomach - ache;  colic