درستیء افعال

( دُرُسْتیءِ اَفْعال )
{ دُرُس + تی + اے + اَف + عال }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'درستی' کے بعد ہمزہ زائد لگا کر کسرۂ اضافت لگانے کے بعد عربی زبان سے مشتق اسم 'افعال' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٧٣ء سے "عقل و شعور" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر )
١ - اعمال کی اصلاح، کردار سنوارنا، طور طریقے ٹھیک کرنا۔
"اس کی تقریر باعث تہذیب اخلاق اور اطوار موجب درستی افعال اور صورت سبب ہیت و خوف اور آواز جہت تنبیہ اطفال مفید ہے۔"      ( ١٨٧٣ء، عقل و شعور، ٩ )