تفصیلات
درماندن دَرْمانْدَہ دَرْمانْدَگی
فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'درماندہ' کی 'ہ' حذف کر کے 'گی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٥١ء سے "کلیات مومن" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - درماندہ ہونا، مجبوری، عاجزی، بے چارگی؛ تکلیف؛ مصیبت۔
"فن کار اپنے ایوان شاعری کو اپنی روح کے الاؤ سے روشن کرتا ہے اور سیاست . اس کی درماندگی کی دلیل ہے۔"
( ١٩٨٦ء، ن۔م۔راشد ایک مطالعہ، ١٤٥ )