ابن بجدہ

( اِبْنِ بُجْدَہ )
{ اِب + نے + بُج + دَہ }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ 'اِبْن' کے ساتھ 'بُجْدَہ' جوکہ ثلاثی مجرد کے باب سے اسم مشتق ہے، لگایا گیا ہے۔

صفت ذاتی
١ - کسی کے ظاہر و باطن سے پوری پوری طرح باخبر، کسی شے کا عارف کامل۔
"میں اس زمین کا ابن بجدہ، کھونٹیا، واقف کار، خبردار ہوں۔"      ( ١٨٨٨ء، تشنیف الاسماع، ١١٩ )