فارسی زبان سے ماخوذ مرکب 'دانش مند' کے ساتھ 'انہ' بطور لاحقۂ تمیز لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٩٢ء سے "سفر نامہ روم و مصر و شام" میں مستعمل ملتا ہے۔
انہوں (لیاقت علی خان) نے قائداعظم کے سامنے کچھ ایسے دانش مندانہ اور مسحور کن انداز اور دلائل کے ساتھ مسلمانان ہند کی حالت زار پیش کی کہ . وہ بالآخر . مسلمانوں کی راہنمائی کے لیے آمادہ ہو گئے۔"
( ١٩٨٦ء، جنگ، کراچی، ١٦، اکتوبر ، ١٨ )