دربار خاص

( دَربارِ خاص )
{ دَر + با + رے + خاص }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'دربار' کے بعد کسرۂ صفت لگا کر عربی سے مشتق اسم 'خاص' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً "جامع اللغات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان ( مذکر )
١ - وہ دربار جس میں عام لوگوں کے آنے کی اجازت نہ ہو، خاص اجلاس۔ (علمی اردو لغت)
٢ - وہ مکان جس میں خاص دربار لگے، ملاقات شاہی۔ (جامع اللغات)
  • private audience