دربستہ

( دَربَسْتَہ )
{ دَر + بَس + تَہ }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'در' کے ساتھ فارسی مصدر 'بستن' سے حالیہ تمام 'بستہ' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٢٧ء سے "مطلع انوار" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر )
١ - بندھا ہوا، جکڑا ہوا۔ (جامع اللغات)
٢ - جس کا دروازہ بند ہو، مقفل، چھپا ہوا۔
 یہی وہ رات ہے زینت ہے جو آئینہ خانوں کی یہی وہ رات ہے کنجی ہے دربستہ خزانوں کی      ( ١٩٢٧ء، مطلع انوار، ١١٤ )
  • bound
  • tied
  • fasten