درباری پوشاک

( دَرْباری پوشاک )
{ دَر + با + ری + پو (و مجہول) + شاک }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'درباری' کے ساتھ فارسی ہی سے ماخوذ اسم 'پوشاک' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً "جامع اللغات، مہذب اللغات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث )
١ - وہ خاص لباس جو دربار یا عدالت میں پہننے کے لیے مقرر کیا جائے۔ (جامع اللغات، مہذب اللغات)
٢ - تکلف کے کپڑے۔ (فرہنگ آصفیہ؛ نوراللغات)