تفصیلات
فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'درباری' کے ساتھ فارسی ہی سے ماخوذ اسم 'زبان' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت نیز اسم ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٨٦ء سے "مخزن المحاورات" میں مستعمل ملتا ہے۔
صفت ذاتی ( مؤنث )
١ - عدالتی زبان۔
"گو ان ترکوں کی مادری زبان ترکی تھی مگر . علمی لحاظ سے بھی فارسی ہی ان کی درباری زبان تھی۔"
( ١٩٦١ء، تین ہندوستانی زبانیں، ١١٨ )
٢ - شائِستہ یا فصیح زبان؛ کھڑی بولی۔ (مخزن المحاورات)