فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'در' کے بعد فارسی مصدر 'بستن' سے صیغہ امر 'بند' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٢٩ء سے "بہارستان" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - تلاشی سے پہلے مکان کے دروازوں کو بند کر دینا۔ (علمی اردو لغت، جامع اللغات)
٢ - ملازمین کو کام پر رجوع نہ ہونے دینا، کارخانہ یا فیکٹری وغیرہ کو ایک مدت کے لیے بند رکھنا تاکہ ملازمین کام پر نہ آ سکیں، تالہ بندی (انگریزی Lock out)
"ہڑتال کے مقابلے میں آجر دربندی (لاک آؤٹ) کا حربہ استعمال کرتے ہیں۔"
( ١٩٦٨ء، اردو انسائیکلوپیڈیا، ٧١١ )
٣ - قید، حراست، گرفتاری۔
بڑھے اللہ اکبر کہہ کے افریدی و مہمندی پولس اللہ کی کرنے چلی سقے کی دربندی
( ١٩٢٩ء، بہارستان، ٧٧٢ )
a statement of the different rates of a village; rent rates used for assessments; accessing the price or value of crops or produce.