تفصیلات
دَرَخْشِیدَن دَرَخْشِنْدَہ
فارسی مصدر 'درخشیدن' سے صیغہ حالیہ تمام 'درخشندہ' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٧٩٤ء سے "دیوان بیدار" میں مستعمل ملتا ہے۔
صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - چمکنے والا، تابناک۔
"فرائیڈ کی نفسیات نے تخلیق ادب اور دیگر فنون لطیفہ کے بارے میں جس گہری بصیرت کا اظہار کیا ہے اسے جدید نفسیات کا ایک درخشندہ باب قرار دیا جا سکتا ہے۔
( ١٩٨٣ء، تخلیق اور لاشعوری محرکات، ٩٩ )
- Shining
- glittering
- bright
- lucid
- refulgent