ابن الوقت

( اِبْنُ الْوَقْت )
{ اِب + نُل (الف غیر ملفوظ) + وَقْت }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ 'ابن' کے ساتھ 'وقت' لگایا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - وقت کا جنم دیا ہوا؛ وقتی مصلحت کے مطابق عمل کرنے والا، موقع پرست۔
"تو نے اپنے آپ کو اس قابل ہی نہیں رکھا کہ ہم تیری کچھ عزت کرتے تو تو پورا پورا 'ابن الوقت" ہے۔"      ( ١٩١٩ء، مضامین شرر، ١٦٤،٣:١ )
٢ - [ تصوف ]  وہ صوفی جو وقت کا تابع ہو اور حسب مقتضائے وقت عمل کرے۔ (مصباح التعرف لارباب التصوف، 23)
"وہ ابوالوقت ہور نہ ابن الوقت تھے۔"      ( ١٧٥٤ء، ریاض غوثیہ، ١٧٤ )
  • a time-server